20 جون، 2018، 8:35 PM

ہندوستان میں ٹرین سے ایک خاتون کی سرکٹی لاش برآمد

ہندوستان میں ٹرین سے ایک خاتون کی سرکٹی لاش برآمد

ہندوستان کی ریاست اڑیسہ میں ٹرین کے ٹوائلٹ سے ایک خاتون کی سرکٹی لاش برآمد ہوئی ہے خاتون کے شدید زخمی سر کو بھی کچھ فاصلے سے برآمد کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان  کی ریاست اڑیسہ میں ٹرین کے ٹوائلٹ سے ایک خاتون کی سرکٹی لاش برآمد ہوئی ہے خاتون کے شدید زخمی سر کو بھی کچھ فاصلے سے برآمد کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست اوڈیشا ( سابق اڑیسہ) کے شہر بھونیشور کے علاقے پوری میں ریل گاڑی کے ٹوائلٹ سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ خاتون کی لاش بغیر سر کے ٹوائلٹ میں پڑی ہوئی تھی جب کہ پولیس نے 20 کلومیٹر کی دوری پر دلنگہ اسٹیشن سے مقتولہ کے سر کو بھی برآمد کر لیا ہے۔ خاتون کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کیا گیا اور 40 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح 6 بج کر 30 منٹ پر پوری اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 8 پر کھڑی ٹرین کے ٹوائلٹ میں سربریدہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے اور اسی ٹریک کے پچھلے اسٹیشن سے خاتون کا سر بھی مل گیا ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے اور دیگر شواہد کو فرانزک لیب بھیجوا دیا گیا ہے۔

News ID 1881559

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha