18 جون، 2018، 12:43 PM

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے اہم وہابی دہشت گرد مولوی بہادرکو گرفتار کرلیا

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے اہم وہابی دہشت گرد مولوی بہادرکو گرفتار کرلیا

پاکستان میں پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکاروں نے دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں انتہائی مطلوب وہابی دہشت گرد مولوی بہادر کو گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکاروں نے دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں انتہائی مطلوب  وہابی دہشت گرد مولوی بہادر کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے کے اہلکاروں نے دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں انتہائی مطلوب وہابی دہشت گرد مولوی بہادر کو گرفتار کرلیا۔ مولوی بہادر نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعہ دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے سی ٹی ڈی پشاور کے حوالے کر دیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مولوی بہادر 2008 سے بنوں کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور بم دھماکوں کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، اس کے خلاف تھانہ بنوں کینٹ، میران بنوں اور بکا خیل بنوں پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج ہیں۔ ذرائع ابلاغ  کے مطابق دبئی وہابی دہشت گرد کی جنت ہے۔

News ID 1881498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha