14 جون، 2018، 11:19 PM

پاکستان اور ہندوستان میں چاند نظر نہیں آیا/ عید فطر 16 جون بروز ہفتہ ہوگی

پاکستان اور ہندوستان میں چاند نظر نہیں آیا/ عید فطر 16 جون بروز ہفتہ  ہوگی

پاکستان اور ہندوستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا ہندوستان اور پاکستان میں عید سعید فطر 16 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی اور پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا ہندوستان اور پاکستان میں عید سعید فطر 16 جون بروز ہفتہ  منائی جائےگی۔ اطلاعات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستانی کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوئے، اس کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی چاند کی شہادتوں کا انتظار کیا جاتا رہا لیکن ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ ہوگی۔ ادھر ہندوستان میں بھی مولان کلب جواد کی سرپرستی میں اعلان کیا گیا ہے کہ عید فطر بروز ہفتہ 16 جون کو منائی جائے گي۔

News ID 1881419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha