14 جون، 2018، 6:00 PM

اردن کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اردن کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اردن کی نئی کابینہ نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے سامنے حلف اٹھا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کی نئی کابینہ نے عمر الرزاز کی صدارت میں  اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے سامنے حلف اٹھا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اردن کے سابق وزير اعظم نے عوامی احتجاجی مظاہروں کے بعد عہدے سے استعفی دیدیا تھا۔ اردن میں عوام نے ٹیکسوں میں اضافہ کے قانون کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے اب نئے وزیر اعظم نے ٹیکس قوانین پر نظر ثانی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس کے قوانین کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

News ID 1881414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha