مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دنیا نیو ز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں ایک مرتبہ پھر خاموشی توڑتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی آئین میں قائد کا کوئی عہدہ نہیں، صدر ہو یا کوئی اور پارٹی میں تاحیات کچھ نہیں، پارٹی کے اندر موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ مریم کیا چاہتی ہیں، نوازشریف بطور تاحیات قائد کیا چاہتے ہیں؟ علم نہیں، پارٹی آئین میں قائد کا کوئی عہدہ نہیں، صدر ہو یا کوئی اور عہدہ پارٹی میں تاحیات کچھ نہیں ہے، آئین، قانون کی بات کرتے ہیں تو پارٹی آئین کی پاسداری بھی ہونی چاہیے، مریم نواز کی حیثیت اتنی ہے کہ وہ نوازشریف کی بیٹی ہے۔
نون لیگ میں موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں / پارٹی آئین میں تاحیات کوئی عہدہ نہیں
پاکستان کے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایک مرتبہ پھر خاموشی توڑتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی آئین میں قائد کا کوئی عہدہ نہیں، صدر ہو یا کوئی اور پارٹی میں تاحیات کچھ نہیں، پارٹی کے اندر موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
News ID 1881373
آپ کا تبصرہ