مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چاقو کے وار سے تین شہری زخمی ہوگئےجبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ اطلاعات کے مطابق لندن میں تین مختلف واقعات میں چاقو کے وار سے تین شہری زخمی ہوگئے، ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ سترہ سالہ لڑکے کو شمالی لندن میں چاقو کے وار سے نشانہ بنایا گیا، جو ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، لندن کے ساؤتھ ویل روڈ پر 20 سالہ لڑکے پر بھی چاقو سے حملہ کیا گیا اس کے جسم کے مختلف حصوں پر چاقو سے وار کیا گیا تاہم ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ برطانوی ذرائع کے مطابق ایک اور شخص پر بھی چاقو سے حملہ کیا گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چاقو کے وار سے تین شہری زخمی ہوگئےجبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
News ID 1881360
آپ کا تبصرہ