7 جون، 2018، 7:48 PM

جرمنی میں متعین امریکی سفیر کو اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل

جرمنی میں متعین امریکی سفیر کو اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل

امریکہ نے جرمنی میں تعینات اپنے سفیر کا بھر پور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفیر کو اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے جرمنی میں تعینات اپنے سفیر کا بھر پور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفیر کو اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے جرمنی میں متعین نئے امریکی سفیر رچرڈ گرینیل کے اس بیان کا دفاع کیا ہے، جس میں سفیر نے یورپ میں قدامت پسندوں کے اقتدار میں آنے کی حمایت کی تھی۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کو اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے۔ رچرڈ گرینیل نے گزشتہ ویک اینڈ پر برائٹ بارٹ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ یورپ میں قدامت پسندوں کی خاموش اکثریت کا جاگنا ایک اہم سیاسی عمل ہے اور انہیں اقتدار میں شریک ہونا چاہیے۔ گرینیل کو حال ہی جرمنی میں تعینات کیا گیا ہے۔

News ID 1881253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha