3 جون، 2018، 12:28 PM

جیل نواز شریف کی منتظر ہے

 جیل نواز شریف کی منتظر ہے

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے اور وہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے اور وہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے اور وہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملزم کی حیثیت سے احتساب عدالت میں پیشیاں بھگتی ہیں۔طاہر القادری نے کہا کہ احتساب عدالت نے نواز شریف سے 130 سوال پوچھے تھے جس کے جواب میں نواز شریف نے سیاسی تقریریں شروع کر دیں، ملک کو لوٹنے کے لیے کرپٹ سسٹم تراشہ گیا جب کہ شہباز شریف اور ان کے ٹولے کا بھی محاسبہ ضروری ہے۔

News ID 1881164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha