مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلجیم کے شہر لیگئی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہیں تاہم حملہ آور بھی پولیس فائرنگ سے ہلاک گیا۔ بلجیم کے پراسیکیوٹر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیگئی شہر کے ہائی اسکول کے نزدیک پیش آیا،جب ایک حملہ آور نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی اور پھر ایک خاتون کو یرغمال بنا کر نزدیکی اسکول میں چھپ گیا ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو مار دیا جبکہ حملہ آور کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی ہلاک ہوا۔
بلجیم کے شہر لیگئی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1881058
آپ کا تبصرہ