پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 6 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستان کے علاقہ گجرات میں سکیورٹی فورسز نے چناب پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 6 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ 3 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ گجرات میں سکیورٹی فورسز نے چناب پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 6 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ 3 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے چناب پل کے قریب 9 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں 6  وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے اور علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں صہیب، عبدالمقیم، فیصل، عثمان، عبدالعظیم اور رؤف شامل ہیں جن کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس، کلاشنکوف، ہینڈ گرینیڈ، اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ایک دہشتگرد صہیب جس کا نام ریڈ بک میں شامل تھا اور وہ لاہور دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔

News Code 1881003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =