24 مئی، 2018، 1:42 AM

پاکستان سے بھکاریوں اور جیب کتروں کے سعودی عرب جانے کا انکشاف

پاکستان سے بھکاریوں اور جیب کتروں کے سعودی عرب جانے کا انکشاف

پاکستان سے حج کے موقع پر بھکاریوں اور جیب کتروں کے منظم گروہوں کے سعودی عرب جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سے حج کے موقع پر بھکاریوں اور جیب کتروں کے منظم گروہوں کے سعودی عرب جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں حج کمیٹی کے چیئرمین عبد الغفور حیدری کی زیر صدارت سینٹ قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس ہوا۔ رکن کمیٹی راجہ ظفر الحق نے انکشاف کیا کہ پاکستان سے بھکاریوں اور جیب کتروں کے باقاعدہ منظم گروہ جاتے ہیں، ان جیب کتروں کو واپس بھیجا جاتا ہے اگلے سال پھر پہنچ جاتے ہیں۔ وزیر مذببی امور سردار یوسف نے کہا کہ کابینہ اور عدالت میں تمام عازمین کو سرکاری اسکیم سے بھیجنے کی تجویز دی ہے، حکومت تمام پاکستانی عازمین کو سرکاری اسکیم سے حج کرانے کو تیار ہے۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ جب سرکاری اسکیم پر اعتماد بحال ہوگیا ہے تو پرائیویٹ اسکیم ختم کردی جائے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حاجیوں کو ٹھیکیداروں کے رحم وکرم پر چھوڑنا زیادتی ہے۔

News ID 1880920

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha