مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کردیا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے 330 میگاواٹ پر توانائی پیدا کرنے والے کشن گنگا ہائیڈرو پاور اسٹیشن کو ہمالیہ خطے میں تعمیر کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کشن گنگا پاور اسٹیشن سے خطے میں ناصرف توانائی کی ضرورت پوری ہوگی بلکہ دیگر خطوں کو بھی بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر منصوبوں پر بھی گزشتہ 4 برسوں میں تیزی سے کام جاری ہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کردیا ہے۔
News ID 1880836
آپ کا تبصرہ