مہر خبررساں ایجنسی غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی کمیشن نے خصوصی ضابطے کو بحال کرکے ایران میں کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے بچالیا ہے اب یورپی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہو جائے گا۔اطلاعات کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق سے علیحدگی کے بعد ایران میں معاشی سرگرمیاں انجام دینے والی کمپنیوں پر سخت پابندیوں کا سامنا ہے، جس کے ردعمل میں یورپی کمیشن نے آج خصوصی قانون Blocking Statute کو فعال کردیا ہے۔ جس کے بعد کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہو جائے گا۔
یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر نے کہا ہے کہ ایران میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں کے نفاذ کے اثرات سے محفوظ رکھنے والے خصوصی ضابطے (Blocking Statute) کو 18 مئی سے دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔ اس خصوصی قانون کے فعال ہونے کے بعد ایران میں کاروبار کرنے والے یورپی اداروں کے لیے امریکی پابندیوں پر عمل کرنا ضروری نہیں رہے گا۔ژاں کلود ینکر نے مزید کہا کہ اس قانون کو پھر سے فعال بنانے کا بنیادی مقصد 2015 کی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو برقرار رکھنا ہے۔
آپ کا تبصرہ