مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں فلسطینی سفیر عبدالحافظ نوفل نے اعلان کیا ہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کا اسرائيل کی خفیہ ایجنسی موساد سےگہرا رابطہ ہے۔ نوفل نے کہا کہ اسرائيل کی خفیہ ایجنسی اور النصرہ کے بعض کمانڈروں کا آپس میں گہرا رابطہ ہے اور اسرائیل النصرہ فرنٹ کے زخمیوں کا علاج اور معالجہ کرتا ہے۔ فلسطینی سفیر نے کہا کہ فلسطین کی قومی کونسل نے صدر محمود عباس کو ایک بار پھر اجرائی کمیٹی کا رکن منتخب کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے سے پرہیز کریں۔ اور یہ عرب ممالک کو فلسطین کا واضح پیغام ہے۔
روس میں فلسطینی سفیر عبدالحافظ نوفل نے اعلان کیا ہے کہ شام ميں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کا اسرائيل کی خفیہ ایجنسی موساد سےگہرا رابطہ ہے۔
News ID 1880736
آپ کا تبصرہ