15 مئی، 2018، 6:16 PM

عراقی صدر کی اسرائیل کے ہاتھوں کئی درجن فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت

عراقی صدر کی اسرائیل کے ہاتھوں کئی درجن فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت

عراق کے صدر فواد معصوم نے غاصب صہیونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کئي درجن فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شفق نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صدر فواد معصوم نے غاصب صہیونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کئي درجن فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کی مذمت کی ہے۔

عراقی صدر نے کہا کہ پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کی عراق مذمت کرتا ہے اور عراق فلسطینی عوام کے حق بجانب حقوق کی حمایت جاری رکھےگا۔ عراقی صدر نے تل ابیب سے امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقلی کے اقدام کو بھی تحریک آمیز اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا۔ ذرائع کے مطابق فلسطینیوں کے قتل عام پر سعودی عرب نے اب تک سکوت اختیار کررکھا ہے اور سعودی عرب فلسطین کے بارے میں امریکی پالیسی کی مکمل حمایت کررہا ہے۔

News ID 1880730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha