13 مئی، 2018، 1:22 PM

میانمار میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 19 افراد ہلاک

میانمار میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 19 افراد ہلاک

میانمار میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم19 افراد ہلاک جبکہ25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم19 افراد ہلاک جبکہ25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میانمار حکام کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ  شان ریاست کے ایک دوردراز علاقے میں رونما ہوا۔ فوجی ذرائع کے مطابق اس لڑائی کی وجہ سے 2 درجن کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق جب سے عالمی برادری کی توجہ راکھین بحران پر مرکوز ہوئی ہے، تب سے ملکی افواج چین کی سرحد سے متصل شمالی علاقوں میں فعال باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔ 

News Code 1880680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha