10 مئی، 2018، 7:15 PM

فلسطینی تنظیموں کا اسرائیل پر شام کے جوابی میزائل حملوں کا خیر مقدم

فلسطینی تنظیموں کا اسرائیل پر شام کے جوابی میزائل حملوں کا خیر مقدم

شام نے آج اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کرکے مسلمانوں بالخصوص فلسطینی مزاحمتی تنظیموں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل پر شام کے میزائل حملوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین کے اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام نے آج اسرائیل پر میزائلوں کی بارش  کرکے مسلمانوں بالخصوص فلسطینی مزاحمتی تنظیموں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل پر شام کے میزائل حملوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ گولان میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں پر جوابی کارروائی شام کا طبیعی اور قدرتی حق ہے اور وہ زمانہ گزر گیا جب اسرائیل حملے کرکے بھاگ جاتا تھا ۔

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے بھی کہا ہے کہ شام نے آج تک صبر کام ظآہرہ کیا لیکن اب پیمانہ صبر لبریز ہوگیا اور اس نے اسرائیل کی جارحیت اور بربریت کا آج منہ توڑ جواب دیکر ثابت کردیا ہے کہ اب اسرائیل کے حملوں کا منہ توڑ جراب دیا جائے گا۔

محاذ آزادی فلسطین نے بھی اسرائیل پرشام کے جوابی حملوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ادھر ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں مسلمانوں نے اسرائیل پر شام کے جوابی فوجی حملے پر خوشی اور مسرت کا اظءار کرتے ہوئے شام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1880614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha