مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک سروے کے مطابق امریکہ میں تین میں سے ایک شہری بھی ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کے حق میں نہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ایک عالمی ادارے اورایک غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مشترکہ سروے کے مطابق اکثر امریکی شہری مشترکہ ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کے حق میں نہیں تھے ۔ سروے 4سے 8مئی کے دوران امریکہ بھر میں امریکی صدر کے ایران سے جوہری معاہد ہ ختم کرنے کے فیصلے سے قبل کیاگیا تھا۔سروے میں 42فیصد شرکاء نے معاہدے کو برقرار رکھنے کے حق میں رائے دی تھی جبکہ 28فیصد رائے دہندگان نے معاہدہ کو ختم کرنے کے حق میں رائے دی تھی ۔ نتائج کے مطابق 54فیصد نے کہاکہ وہ معاہدہ پر سختی سے عملدرآمد کے حق میں ہے اور اسے جاری رکھنا چاہتے ہیں جبکہ 27فیصدنے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
امریکہ میں ایک سروے کے مطابق امریکہ میں تین میں سے ایک شہری بھی ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کے حق میں نہیں ۔
News ID 1880599
آپ کا تبصرہ