مہرخبررساں ایجنسی نے بی بی سی کی عالمی سروس کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ اس سروے کے مطابق امریکہ کے اندرون اور عالمی سطح پر امریکی کردار پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیںرائے دہندگان میں سے اننچاس فیصد کا خیال ہے کہ بین الاقوامی سطح پر امریکہ نے منفی کردار ادا کیا ہے۔ البتہ کینیا، نائیجیریا اور فلپائنز میں لوگوں کی رائے ہے کہ امریکی کردار مثبت رہا ہے۔ اس سروے میں پچیس ممالک سے چھبیس ہزار سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔ ان افراد میں سے تہتر فیصد نے (امریکی عوام کے ستاون فیصد) عراق پر امریکی پالیسی کو غلط قرار دیا ہے۔رائے دہندگان کی اکثریت نے امریکہ کی خارجہ پالیسی کے پانچ دیگر شعبوں میں بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ رائے عامہ کا یہ جائزہ صدر بش کے سٹیٹ آف دی یونین خطاب سے قبل سامنے آیا ہے۔ رائے دہندگان میں سے سڑسٹھ فیصد نے (جن میں پچاس فیصد امریکی ہیں) گوانتانامو کے قید خانے کے بارے میں امریکی پالیسی مسترد کردی جبکہ اسرائیل اور حزب اللہ کی جنگ کے حوالے سے پینسٹھ فیصد افراد نے جن میں پچاس فیصد امریکی ہیں، امریکی پالیسی کو نامنظور کیا۔ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں امریکی پالیسی کے خلاف رائے دینے والوں کی شرح باسٹھ فیصد تھی۔ عالمی حدت پر 80 فیصد رائے دہندگان نے امریکی پالیسی کو مسترد کر دیا۔ جرمنی، ارجنٹینا اور فرانس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے امریکہ کی اس پالیسی پر تنقید کی۔ شمالی کوریا کے بارے میں امریکی پالیسی کو 54 فیصد افراد نے منظور نہیں کیا۔سروے میں ایک اہم بات جو سامنے آئی وہ امریکہ کے بارے میں ہندوستان میں خیالات تبدیل ہوگئے ہیں۔ دو سال پہلے کیے گئے سروے کے مطابق ہندوستان میں آدھے سے زیادہ شرکاء کا کہنا تھا کہ امریکہ کا کردار مثبت رہا ہے لیکن اس نئے سروے میں صرف بیس فیصد شرکاء نے اس رائے کا اظہار کیا۔ سروے کے مطابق یورپی ممالک میں امریکہ کے بارے میں رائے یکساں نہیں۔ جرمنی میں سروے میں حصہ لینے والے تین چوتھائی افراد کا کہنا تھا کہ امریکہ کا باقی دنیا پر اثر منفی ہے۔ فرانس میں بھی سروے کے نتائج کچھ ایسے ہی تھے
ایک سروے کے مطابق امریکہ کے اندر اور عالمی سطح پر امریکی کردار پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں رائے دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ بین الاقوامی سطح پرمنفی کردار ادا کررہا ہے
News ID 439054
آپ کا تبصرہ