مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا کے اٹھارہ ممالک میں ہونے والے ایک عالمی سروے کے مطابق دنیا کے اکثرعوام نے امریکہ کے بین الاقوامی کردارپرعدم اعتماد اور عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اٹھارہ ممالک میں کرائے گئے سروے کے مطابق زیادہ تر افرادامریکہ کی جانب سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی توقع نہیں رکھتے۔سروے میں شامل صرف دو ملکوں فلپائن اور اسرائیل کے شہریوں کی اکثریت نے امریکہ پر اعتماد کا اظہار کیا ۔سروے کے مطابق ہر چار میں سے تین امریکی شہری سمجھتے ہے کہ امریکہ دنیا میں ضروت سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہتاہے،جبکہ سروے میں شامل زیادہ تر ممالک کے عوام بھی یہی رائے رکھتے ہیں ۔ فلپائن اور اسرائیل کی نصف فی صدکے قریب آبادی کا کہنا ہے کہ امریکی کردار غیر ضروری نہیں ہے ۔جن اٹھارہ ممالک میں سروے کرایا گیا ان میں امریکہ، روس ، چین ، اسرائیل ، ہندوستان اور فلسطین بھی شامل ہیں ۔سروے کرانے والے ادارے شگاگو کونسل آن گلوبل افیئرز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سروے دنیا کی چھپن فی صد آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ دنیا میں امریکی پولیسی رول کے خلاف ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ دنیا میں پولیس کا رول ادا کرنے سے اجتناب کرے
آپ کا تبصرہ