مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں ماں نے اپنی دو سالہ بیٹی کو فٹ پاتھ سے اُٹھا کر سڑک پر پٹخ دیا جس کے نتیجے میں بچے کی سر میں چوٹیں آئی ہیں پولیس نے ماں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی کے جنوبی صوبے باڈن ورٹمبرگ میں اپنی بیٹی کے ہمراہ چلنے والی ماں نے اچانک غصے میں آکر دو سالہ بیٹی کو اُٹھا کر سڑک پر پٹخ دیا جس کی وجہ سے بچی کے سر پر چوٹیں آئیں۔ بچی کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کے پولیس نے ماں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا ہے۔ عدالت نے 32 سالہ ماں کو اقدام قتل کی دفعات کے تحت تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی بنیاد پر تفتیش کر رہے ہیں۔ خاتون نے ایک سپر مارکیٹ کے سامنے اپنی بیٹی کو ہوا میں اچھالتے ہوئے سڑک پر پٹخ دیا تھا۔
جرمنی میں ماں نے اپنی دو سالہ بیٹی کو فٹ پاتھ سے اُٹھا کر سڑک پر پٹخ دیا جس کے نتیجے میں بچے کی سر میں چوٹیں آئی ہیں پولیس نے ماں کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1880552
آپ کا تبصرہ