6 مئی، 2018، 1:31 PM

مشترکہ ایٹمی معاہدہ خطے کے استحکام کے لئے بہت ہی اہم ہے

مشترکہ ایٹمی معاہدہ خطے کے استحکام کے لئے بہت ہی اہم ہے

فرانس کے صدر میکرون نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدہ خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے کے لئے بہت ہی اہم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر میکرون نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ  ایٹمی معاہدہ خطے میں مان و  استحکام پیدا کرنے کے لئے بہت ہی اہم ہے۔

فرانسیسی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ  مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خطے میں استحکام پیدا ہوگا اور خطے میں جاری بدامنی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

میکرون نے کہا کہ اس نے امریکہ کے گذشتہ ہفتہ دورے کے دوران امریکی صدر کو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی رہنے کی سفارش کی ہے اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کے فوائد سے آگاہ کیا ہے۔ میکرون نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے سے دہشت گردی کو مزيد فروغ ملےگا ۔

News ID 1880521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha