3 مئی، 2018، 11:58 PM

بش کو جوتا مارنے والے عراقی صحافی کا عراق کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

بش کو جوتا مارنے والے عراقی صحافی کا عراق کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

امریکہ کے سابق صدر جارج بش کو جوتا مارنے والے عراقی صحافی منتظر زیدی نے عراق میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر جارج بش کو جوتا مارنے والے عراقی صحافی منتظر زیدی نے عراق میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش پر 2008ء میں اپنے دونوں جوتے اچھالنے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی  نے عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ عراقی کونسل برائے نمائندگان کے الیکشن رواں ماہ 12 مئی کو ہونے جا رہے ہیں۔

عراقی صحافی منتظر زیدی بش پر جوتے اچھالنے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ المنتظر الزیدی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد نوجوانوں کی کثیر تعداد نے انتخابی مہم میں عراقی صحافی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی المنتظر الزیدی کی حمایت میں مہم جاری ہے۔

واضح رہے کہ المنتظر الزیدی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سابق صدر بش پر عراق کے حوالے سے جارحانہ پالیسی پر احتجاج  کرتے ہوئے اپنے دونوں جوتے یکے بعد دیگرے پھینکے تھے ۔

عراقی صحافی کو اس جرم کی پاداش میں 9 ماہ قید کی سزا بھگتنی پڑی تھی۔ کسی بھی بین الاقوامی سیاسی شخصیت پر جوتا پھینکنے کا یہ پہلا واقعہ تھا جس کے بعد سے سیاست دانوں اور رہنماؤں پر جوتا پھینکنے کا رجحان پیدا ہوگیا ۔

News ID 1880467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha