مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اعلی فوجی مشیر جنرل رحیم صفوی نے سعودی عرب کی ایران کے خلاف گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ایران کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے سعودی عرب خود بڑے شیطان کی پناہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ حنرل صفوی نے کہا کہ فوجی جنگ میں جنگی وسائل معیار نہیں ہیں ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں صدام کو امریکہ اورمغربی ممالک نے پیشرفتہ ہتھیار فراہم کئے اور دنیا نے دیکھ لیا کہ صدام کا آخر کار انجام کیا ہوا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کو صدام معدوم کے سرانجام سے سبق سیکھنا چاہیے اور اپنی حدود میں رہ کر بات کرنی چاہیے اس کی بڑا شیطان اسی وقت تک حمایت کرےگا جب تک وہ اس کے مفاد میں کام کررہا ہے ورنہ بڑا شیطان خود اس کا گلا گھونٹ دےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اعلی فوجی مشیر جنرل رحیم صفوی نے سعودی عرب کی ایران کے خلاف گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ایران کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے سعودی عرب خود بڑے شیطان کی پناہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔
News ID 1880416
آپ کا تبصرہ