مہر خبررساں ایجنسی نے سامنا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہشام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں حجر الاسود علاقہ میں شامی فوج کی وہابی د ہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے حجر الاسود ، العسالی ، الماذنیہ کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ شامی فوج کا اس علاقہ میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ