23 اپریل، 2018، 10:38 AM

نکاراگوا میں پر تشدد مظاہروں میں 30 افراد ہلاک

نکاراگوا میں پر تشدد مظاہروں میں 30 افراد ہلاک

نکاراگوا میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نکاراگوا میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وسطی لاطینی امریکی ملک نکاراگوا میں بدھ کے روز سے پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ ان مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات کے نتیجے میں اب تک 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ مظاہروں کی آڑ میں مختلف علاقوں میں لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نکاراگوا میں سینٹر فار ہیومن رائٹس کااس حوالے سے کہنا ہے کہ مظاہروں کے پرتشدد ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی درست تعداد کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مظاہروں کے دوران مختلف دکانوں سے لوٹ مار کرکے سامان گاڑیوں میں لادا جارہا ہے جبکہ کچھ افراد پیدل بھی لوٹ کا سامان لے کر جارہے ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

News ID 1880229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha