30 جنوری، 2011، 12:03 PM

مصر

مصری فرعون کے خلاف مظاہروں کے دوران 100 سے زائد افراد ہلاک

مصری فرعون کے خلاف  مظاہروں کے دوران 100 سے زائد افراد ہلاک

امریکہ اور اسرائیل نواز مصری فرعون حسنی مبارک کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہےمظاہروں کے دوران مرنے والوں کی تعداد سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 2000 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ اور اسرائیل نواز مصری فرعون صدر حسنی مبارک کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہےمظاہروں کے دوران مرنے والوں کی تعداد سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ 2000 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں اور ہزاروں افراد کو حکومت نے گرفتار بھی کیا ہے لیکن عوامی مظاہرے جاری ہیں۔ احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے جس میں وقت گذرنے کے ساتھ مزید شدت آتی جارہی ہے ۔ مصر میں احتجاجی مظاہروں کا آج چھٹا روز ہے ۔ ہفتے کو پرتشدد واقعات میں مزید 33 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 102 ہو گئی ہے ۔ کرفیو کے باوجود قاہرہ ، سوئز ، اسکندریہ ، اسماعیلیہ  اور دیگر شہروں میں لوگ سڑکوں پر ہیں ۔ صدر حسنی مبارک کی طرف سے نئی حکومت کی تشکیل اور اصلاحات کے وعدوں کے باوجود حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آرہی ہے ۔ ہزاروں افراد زخمی ہیں جن میں سیکیورٹی اہل کاروں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے ۔ لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مرکزی بینک نے لوٹ مار سے بچنے کے لئے اتوار سے بینکوں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ لوگ حسنی مبارک کے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ حسنی مبارک قدرت سے چپکے ہوئے ہیں اور اس نے کابینہ تحلیل کرکے نئی کابینہ بنانے کا اعلان کیا ہے لیکن مصری عوام نے مصر کے فرعون سے چھٹکارا پانے کا عزم کررکھا ہے، امریکہ ، اسرائیل اور یورپی ممالک حسنی مبارک کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن مصری عوام نے عظيم قربانی دیکر مصری فرعون اور امریکی اور اسرائیلی طاغوت کے خاتمہ کا عزم بالجزم کررکھا ہے۔

News ID 1242416

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha