15 فروری، 2006، 11:49 PM

پاكستان ميں مظاہروں كا سلسلہ جاري

يورپي اخبارات ميں توہين آميزخاكوں كي اشاعت پر پاكستان كے مختلف شہروں ميں زبردست مظاہروں كا سلسلہ جاري

يورپي اخبارات ميں توہين آميزخاكوں كي اشاعت پر پاكستان كے مختلف شہروں ميں زبردست مظاہروں كا سلسلہ جاري

يورپي اخبارات ميں پيغمبر اسلام(ص) كي شان ميں توہين آميزخاكوں كي اشاعت پرپاكستان ميں احتجاج كے مسلسل تيسرے روز بدھ كو پشاور اور لاہور ميں پرتشدد مظاہروں ميں آٹھ سالہ بچے سميت تين افراد جاں بحق اور سو سے زيادہ زخمي ہو گئے ہيں پاكستان ميں ہونے والے ان احتجاجي مظاہروں ميں اب تك مرنے والوں كي تعداد پانچ ہو گئي ہے

مہرخبررساں ايجنسي نے پاكستاني ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يورپي اخبارت ميں پيغمبر اسلام(ص) كي شان ميں توہين آميزخاكوں كي اشاعت پرپاكستان ميں احتجاج كے مسلسل تيسرے روز بدھ كو پشاور اور لاہور ميں پرتشدد مظاہروں ميں آٹھ سالہ بچے سميت تين افراد جاں بحق اور سو سے زيادہ زخمي ہو گئے ہيں پاكستان ميں ہونے والے ان احتجاجي مظاہروں ميں اب تك مرنے والوں كي تعداد پانچ ہو گئي ہے بدھ كو ہونے والے مظاہروں ميں دو افراد پشاور ميں جاں بحق ہوگئےجبكہ لاہور ميں طلباء كي طرف سے نكالے جانے والے جلوس كے پوليس سے تصادم ميں مزيد ايك فرد جاں بحق ہوگيا ادھر پشاور ميں ہپستال ذرائع كے مطابق آٹھ سالہ محمد كو ہوائي فائرنگ كے نتيجے ميں سر ميں گولي لگي جبكہ فيروز علي نامي ايك شخص مظاہروں كے دوران توڑ پھوڑ كي وجہ سے سڑك پر گري بجلي كي تار لگنے سے ہلاك ہوا مظاہرين نے شہر ميں دو سيمنا گھروں، امريكي ريسٹورنٹ كے ايف سي اور ناروے كي موبائل كمپني كے دفاتر كو نشانہ بنايا اور پتھراؤ كيا ادھر جنوبي شہر ٹانك اور ڈيرہ اسماعيل خان سے بھي پرتشدد احتجاج كي اطلاعات ملي ہيں دارالحكومت اسلام آباد ميں بھي ايك بہت بڑے مظاہرے كي اطلاعات ہيں

 

News ID 291263

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha