مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہیومینیٹرین کوآرڈینیٹر جیمی میک گولڈرک نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام فلسطینیوں کی ملکیتی عمارتوں کو منہدم کرنے کے منصوبے اور مغربی کنارے میں فلسطینی قبائل کی منتقلی کے منصوبے ختم کریں۔ ایک بیان میں جیمی میک گولڈرک نے کہا کہ مغربی کنارے کے علاقے خان الاحمر میں موجود صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے اور انہیں اس صورتحال پر سخت تشویش ہے۔ انھوں نے مغربی کنارے میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے ڈائریکٹر آف آپریشنز اسکاٹ اینڈ رسن اور فلسطینی حکام کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی مضافاتی علاقے میں خان الاحمر ابوالحیلو نامی علاقوں کا دورہ کیا۔
دورہ کے بعد جاری بیان میں انہوں نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل عالمی برادری کی طرف سے عائد قانونی ذمے داریوں کی پاسداری کرے اور ایک قابض قوت کی حیثیت سے فلسطینیوں کی عمارت منہدم اور فلسطینی بدوی قبائل کو دیگر مقامات پر منتقل نہ کرے۔
عرب ذرائع کے مطابق فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائيلی مظآلم میں سعودی عرب برابر کا شریک ہے سعودی رعب نے کبھی بھی اسرائیل کو اس سلسلے میں انتباہ جاری نہیں کیا بلکہ امیرکہ اور اسرائیل کو اس سلسلے میںم دد فراہم کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ