مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی عرب کے ولیعہد کو جاہل ، نادان اور احمق قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی حکام کو سعودی عرب کے جاہل و احمق ولیعہد کی مہم جوئی سے متاثر نہیں ہونا چاہیے ترجمان نے سعودی ولیعہد کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف سعودی عرب کی مہم جوئی کوئی تازہ اقدام نہیں ہے سعودی عرب خود اعتراف کرچکا ہے کہ وہ انقلاب اسلامی کے آغاز سے لیکر اب ایران کے اسلامی نظام کے خلاف گھناؤنی سازشوں میں مصروف رہا ہے جس میں ایران پر صدام کی مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ بھی شامل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی گھناؤنی سازشوں کے بارے میں ایران بے خبر نہیں ہے لیکن ایران نے خطے میں امن و ثبات کے قیام کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دیا ہے جبکہ سعودی عرب نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ملکر خطے امن وثبات کو داؤ پر لگا رکھا ہے۔ ترجمان نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے دورہ فرانس اور ایران کے خلاف مشترکہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی حکام کو سعودی عرب کے ولیعہد کی مہم جوئی سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اربوں ڈالر صرف کرکے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو ایران کے خلاف کارروائی کے لئے تشویق کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ