مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ خوشاب کے تھانہ جوہر آباد سے پولیس کی حراست سے فرار کرنے والے تین دہشت گردوں کو راولپنڈی کی حدود میں پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گيا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع خوشاب میں حوالات سے فرار ہونے والے 3 دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے تینوں دہشت گرد عمران، مسعود اور نصر 4 اپریل کو خوشاب میں تھانہ جوہر آباد کی حوالات توڑ کر فرار ہوئے تھے۔
آپ کا تبصرہ