مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق احتجاجی مظاہروں کا نیا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہو گا جس کے بعد خدشات ہیں کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ آج مظاہروں میں دوبارہ ہزاروں فلسطینی شہریوں کی شرکت کا امکان ہے۔
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔
News ID 1879861
آپ کا تبصرہ