مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت دیگر شہروں میں گردو غبار کا شدید طوفان آیا جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں حد نگاہ انتہائی متاثر رہی۔اس صورت حال کے بعد سعودی وزارتِ صحت نے تمام اسپتالوں کو ہنگامی حالت نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مختلف شہروں میں آج بھی غیر یقینی موسم رہے گا۔اطلاعات کے مطابق مملکت کے شمالی علاقوں میں گردو غبار کے طوفان کا آغاز ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جدہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت ساحلی علاقوں میں بھی جمعے کو گردو غبار کا موسم چھایا رہا، جدہ اور مکہ مکرمہ میں جمعرات اور درمیانی شب سے موسم گرد آلود ہونا شروع ہوگیا تھا۔
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت دیگر شہروں میں گردو غبار کا شدید طوفان آیا جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں حد نگاہ انتہائی متاثر رہی۔
News ID 1879732
آپ کا تبصرہ