مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مکہ مکرمہ ،جدہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث سٹرکیں زیر آب آگئیں اور متعدد بچے اسکولوں میں پھنس گئے۔ سعودی عرب کے مختلف شہروں جدہ، مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ، طائف میں زبردست بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں، درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیاں ٹریفک میں پھنس کر رہ گئیں ۔اسکول ،بندرگاہ،جامعہ ملک عبد العزیز بند اور امتحانی پرچے ملتوی کر دئے گئے،جدہ اور شمالی حدود اور جدہ ریجن میں گزشتہ روز زبردست بارش ہوئی، وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ یہ سلسلہ6گھنٹوں سے زائد تک جاری رہا۔جس کی وجہ سے زندگي کے عام معمولات متاثر ہوئے ہیں۔
مکہ مکرمہ ،جدہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث سٹرکیں زیر آب آگئیں اور متعدد بچے اسکولوں میں پھنس گئے ہیں۔
News ID 1240565
آپ کا تبصرہ