مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے قریب واقع مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگی ہوئی جسے بھجانے کے لئے فائر بریگیڈ کا عملہ تلاش و کوشش کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے جو بہت تیزی سے پھیل رہی ہے ۔فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گیا ہے ۔امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ ایک کلو میٹر تک پھیل گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیاں پارلیمنٹ ہاوس کے عقب میں واقع ہیں ۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے قریب واقع مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگی ہوئی جسے بھجانے کے لئے فائر بریگیڈ کا عملہ تلاش و کوشش کررہا ہے۔
News ID 1879699
آپ کا تبصرہ