مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع راجوی کی تحصیل سندر بنی میں علیحدگي پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 علیحدگي پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع راجوری کی تحصیل سندر بنی کے علاقے راوارین تالا میں علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کی ۔ ہندوستانی سکیورٹی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 علیحدگي پسند ہلاک ہوگئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع راجوی کی تحصیل سندر بنی میں علیحدگي پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 علیحدگي پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1879685
آپ کا تبصرہ