مہر خبـررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کی جیل میں ہنگامہ آرائی اور آگ لگنے سے68 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ونزوئلا کےحکام کے مطابق قیدیوں نے اہلکاروں سےاسلحہ چھیننے اور جیل توڑنےکی کوشش کی ۔جیل حکام کےمطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب قیدیوں نےاہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی جس کے بعد غم سے نڈھال لواحقین اور پولیس کےدرمیان جھڑپیں ہوئی ہیں ۔پولیس کی جانب سے اپنے اپنے قیدیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیےآنےوالوں پر لاٹھی چارج اورآنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔
ونزوئلا کی جیل میں ہنگامہ آرائی اور آگ لگنے سے68 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1879684
آپ کا تبصرہ