سوڈان کی سلامتی کو اسرائیل سے سنگین خطرہ لاحق

سوڈان کی مسلح افواج کے سابق سربراہ جنرل(ریٹائرڈ)عماد عدوی نے کہا ہے کہ سوڈان کی سلامتی کو کئی اطراف سے خطرات لاحق ہیں جن میں اسرائیل کی طرف سے سوڈان کی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان کی مسلح افواج کے سابق سربراہ جنرل(ریٹائرڈ)عماد عدوی نے کہا ہے کہ سوڈان کی سلامتی کو کئی اطراف سے خطرات لاحق ہیں جن میں اسرائیل کی طرف سے سوڈان کی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ سوڈانی فوج کے سابق سربراہ نے کہا کہ ۔ دریائے نیل کے اطراف میں موجود ممالک میں اسرائیل کا بڑھتا اثرو رسوخ ہماری سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
ذرائع کے مطابق اپنے ایک بیان میں جنرل عدوی کا کہناتھا کہ خطے کے ممالک میں اسرائیل کا اثرو نفوذ بڑھ رہا ہے اور یہ ہماری سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ جنرل عدوی 27 فروری 2018 کو اپنے منصب سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد یہ ان کا پہلا بیان ہے جس میں انہوں نے سوڈان کی سلامتی کو لاحق خطرات کی نشاندہی کی ہے۔

News Code 1879635

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =