شارجہ میں کرین الٹنے سے ایک ہندوستانی شہری ہلاک

شارجہ میں کنکریٹ سے بھری کرین الٹنے سے ایک ہندوستانی کارکن ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شارجہ میں کنکریٹ سے بھری کرین الٹنے سے ایک ہندوستانی کارکن ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ گشت پر مامور پولیس اور ایمبولینس بھی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔جنہوں نے کاروائی کرتے ہوئے ایک کارکن کو زخمی حالت میں بچا لیااور ہسپتال منتقل کیا ،جہاں وہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہے جبکہ ایک شخص کی لاش بھی نکال لی ہے۔ ہلاک ہونے والے کارکن کا تعلق ہندوستان سے بتایا جاتا ہے۔

News Code 1879629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =