پاکستانی وزارت دفاع کا پرویز مشرف کو سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار

پاکستان کی وزارت دفاع نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو وطن واپسی پرسکیورٹی دینے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت دفاع نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو وطن واپسی پرسکیورٹی دینے سے انکار کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سابق صدر کی جانب سے وطن واپسی پر سکیورٹی کی فراہمی کیلئے وزارت دفاع کو خط لکھا گیا تھا جس پر اب تحریری جواب بھیج دیا گیاہے جس کے مطابق سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انکار کر دیا گیاہے ۔
وزارت دفاع کے سیکشن آفیسر اختر ملک کی جانب سے پرویز مشرف کے دبئی کے موجودہ پتے پر لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو سکیورٹی دینا وزارت دفاع کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ ادھر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے بھی وزارت دفاع کی جانب سے لکھے گئے خط کی تصدیق کی ہے۔اختر شاہ نے کہا کہ معاملہ خصوصی عدالت میں دوبارہ اٹھا ؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ پر اعتماد نہیں کر سکتے، وزارت داخلہ نے ہی پرویز مشرف کے خلاف کیس بنایا ہے تو وہ پرویز مشرف کو سکیورٹی کیسے دے گی؟۔

News Code 1879596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =