29 جنوری، 2015، 11:56 PM

پاکستان

پاکستانی حکومت نے پرویز مشرف کو سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی

پاکستانی حکومت نے پرویز مشرف کو سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی

مہر نیوز/29 جنوری/ 2015 ء : پاکستان کی وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کو سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کو سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی۔ پاکستانی وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کی سعودی عرب جانے کے لئے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔اطلاعات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے سعودی عرب جانے کے لئے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرائی گئی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے پرویز مشرف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کا نام عدالت کے کہنے پر ای سی ایل میں ڈالا گیا لہذا عدالت کے حکم پر ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ کے انتقال پر شاہی خاندان سے ذاتی طور پر تعزیت کے لیے سعودی عرب جانے کے لیے گزشتہ دنوں باضابطہ درخواست وزارت داخلہ میں جمع کرائی تھی۔

News ID 1849104

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha