فرانس کی سُپر مارکیٹ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

جنوب مغربی فرانس کی سُپر مارکیٹ میں داعش سے منسلک وہابی دہشت گرد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوب مغربی فرانس کی سُپر مارکیٹ میں داعش سے منسلک وہابی دہشت گرد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح دہشت گرد نے سپر مارکیٹ میں موجود متعدد افراد کو یرغمال بھی بنا لیا۔ مقامی پراسیکیوٹر کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسلح شخص نے داعش کے وفادار ہونے کا نعرہ لگایا، جبکہ واقعے کو دہشت گرد حملے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق واقعہ کے بعد سپر مارکیٹ کے اطراف عوام کو جانے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپی ممالک نے شام میں دہشت گردوں کو بھیجنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

News Code 1879570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =