گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر نے خودکشی کرلی

پاکستان کے ضلع گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع  گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔ ذرائع کا کہنا کہ ڈپٹی کمشنر نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی جب کہ پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی تو ڈپٹی کمشنر کے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔

ادھر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ کافی دن سے پریشان تھے اور آفس بھی کم آتے تھے، پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

News Code 1879549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =