سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سپریم کورٹ میں پیش

پاکستان میں نقیب اللہ قتل کیس میں معطل سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نقیب اللہ قتل کیس میں معطل سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے ہیں، وہ عدالت میں چہرہ چھپا کر پیش ہوئے جب کہ انہیں سفید رنگ کی کار میں سپریم کورٹ کے عقبی دروازے سے لایا گیا۔  چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت کررہا ہے، گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ راؤ انوار عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا۔

News Code 1879510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =