پشاور میں  ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

پاکستان میں پشاور کے نواحی علاقے لالہ کلے میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں،بیوی اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں  پشاور کے نواحی علاقے لالہ کلے میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں،بیوی اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 18ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ چمکنی پولیس کے مطابق نواحی علاقہ چمکنی لالہ کلے میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے اور نامعلوم افراد نے یحییٰ نامی سرکاری ملازم کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے موقع پر ہی یحییٰ ان کی اہلیہ کائنات، 17سالہ سالی عشاء کے علاوہ 18ماہ کا بچہ زوہیب، 5سالہ شعیب ہلاک ہوگئے۔

News Code 1879498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =