ہیلری کلنٹن کا دورہ ہندوستان کے دوران بازو ٹوٹ گیا

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا ہندوستان کے دورے کے دوران باتھ ٹب میں گر کر بازو زخمی ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا ہندوستان کے دورے کے دوران باتھ ٹب میں گر کر بازو زخمی ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ان دنوں اپنی کتاب کی تشہیر کے سلسلے میں  ہندوستان کے دورے پر ہیں ہلیری کلنٹن بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام پذیر ہیں جہاں وہ باتھ ٹب میں گرگئيں جس کے نتیجے میں ان کا بازو زخمی ہوگيا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلیری کلنٹن کو صبح تقریباً 5 بجے جودھ پور کے سٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین کیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ باتھ ٹب میں گرنے کے باعث ہلیری کلنٹن کے سیدھے ہاتھ کی کلائی شدید متاثر ہوئی ہے اور اس میں فریکچر ہوگیا ہے۔

ہلیری کلنٹن کے ہاتھ پر پلاسٹر چڑھادیا گیا ہے اور انہیں اگلے تین روز تک مستقل چیک اپ کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم ہلیری کی صحت ان کے دورہ بھارت پر اثر انداز نہیں ہوگی اور وہ اپنا دورہ جاری رکھیں گی۔

News Code 1879409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =