پاکستانی سینیٹ کے  52 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

پاکستان میں سیکرٹری سینیٹ کی زیرصدارت ایوان بالا کے اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہوا جس میں پاکستانی سینیٹ کے 52 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سیکرٹری سینیٹ کی زیرصدارت ایوان بالا کے اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہوا جس میں  پاکستانی سینیٹ  کے 52 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا ۔ سیکرٹری سینیٹ کی زیرصدارت ایوان بالا کے اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہوا۔  سیکرٹری سینیٹ نے قواعد کے مطابق صدارت کی ذمہ داری پریذائیڈنگ افسر سردار یعقوب ناصر کو سونپی۔ سردار یعقوب ناصر نے نومنتخب 52 ارکان سے حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد نو منتخب ممبران نے سینیٹ رول آف ممبرز اور حاضری رجسٹر پر دستخط کیے۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی آج ہوگا۔ پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور بلوچستان پینل کی طرف سے صادق سنجرانی چیئرمین جب کہ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار ہیں۔ ادھر مسلم لیگ نون  راجہ ظفر الٓحق کو جيئر مین  امیدوار نامزد کیا ہے۔

News Code 1879316

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =