12 مارچ، 2012، 6:07 PM

پاکستان

پاکستان کی سینیٹ کے نئے چيئرمين اور ڈپٹي چيئرمين نے حلف اٹھا ليا

پاکستان کی سینیٹ کے نئے چيئرمين اور ڈپٹي چيئرمين نے حلف اٹھا ليا

مہر نیوز- 12 مارچ 2012ء: پاکستان کی سينيٹ ميں چيئرمين کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والے نيربخاري اور ڈپٹي چيئرمين کے عہدے کے لئے صابر بلوچ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لياہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سينيٹ ميں چيئرمين کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والے نيربخاري اور ڈپٹي چيئرمين کے عہدے کے لئے صابر بلوچ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لياہے.

  ذرائع کے مطابق سب سے پہلے پريزائيڈنگ آفيسر افراسياب خٹک نے نير بخاري سے چيئرمين کے عہدے کے لئے حلف ليا. حلف اٹھانے کے بعد بطور چيئرمين سينيٹ صابر بلوچ سے ڈپٹي چيئرمين کے عہدے کے لئے حلف ليا. واضح رہے کہ کاغذات کي پڑتال کے دوران انکے کاغذات درست پائے گئے جبکہ انکے مقابلے ميں کسي اور نے کاغذات نامزدگي جمع نہيں کرائے جس کے بعد نير بخاري چيئرمين سينيٹ اور صابر بلوچ ڈپٹي چئرمين منتخب قرار پائے ۔

News ID 1558570

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha