پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی سینیٹ چیئرمین منتخب

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ حکمراں جماعت مسلم لیگ کے امیدوار راجہ ظفر الحق اور عثمان کاکڑ کو شکست ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ حکمراں جماعت مسلم لیگ کے امیدوار راجہ ظفر الحق اور عثمان کاکڑ کو شکست ہوگئی۔  پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کے اہم اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوا۔ چیرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادی جماعتوں کے امیدوار راجہ ظفرالحق اور اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی میں مقابلہ ہوا جب کہ ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے مسلم لیگ (ن) اور ان کی اتحادی جماعتوں کے امیدوار عثمان کاکڑ اور اپوزیشن جماعتوں کے سلیم مانڈوی والا کے درمیان مقابلہ ہوا۔ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی نے مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادی جماعتوں کے امیدوار کے مقابلے میں 57 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ راجہ ظفر الحق کو 46 ووٹ ملے۔ دوسری جانب ڈپٹی چیرمین کے انتخاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سلیم مانڈوی والا نے 54 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادیوں کے امیدوار عثمان کاکڑ کو 44 ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز نے گزشتہ روز چیئرمین کے لیے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے سلیم مانڈوی والا کا نام پیش کیا تھا۔ فاٹا اور ایم کیو ایم کے سینیٹرز نے بھی اپوزیشن امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔سینیٹ چيئر مین کے انتخاب می حمکراں جماعت مسلم لیگ نون کو زبردست شکست ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی اور فضل الرحمن کی جمعیت العلماء نے بھی حکمراں جماعت کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

News Code 1879330

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =