مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر کرد کے اطراف کی صعب العبور پہاڑیوں میں ترکی کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگيا ہے ایران کی امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کا ایک شخصی جیٹ طیارہ شارجہ سے استنبول جارہا تھا جس میں 11 افراد سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز میں 3 عملے کے اہلکار اور 8 مسافر سوار تھے جو اس حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ جہاز ایسے علاقہ میں گرا ہے جہاں برف باری ہورہی ہے اور جو صعب العبور علاقہ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر کرد کے اطراف کی پہاڑیوں میں ترکی کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگيا ہے ایران کی امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔
News ID 1879309
آپ کا تبصرہ